لاہور (لیڈی رپورٹر ) وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اقدام کا آغاز کر دیا گیا ۔ سرکاری و غیر سرکاری ملازمتوں میں 3 فیصد کوٹہ، فنی تعلیم و مالی معاونت، ماہانہ تعلیمی وظائف، بلا سود قرضہ جات کی فراہمی، پبلک ٹرانسپورٹ بشمول بس، ٹرین، ہوائی جہاز کے کرایوں میں خصوصی رعایت جیسی تمام سہولیات بارعایت فراہم کرنے کیلئے تمام معذور افراد کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
معذور افراد کی بحالی ، فلاح و بہبود کیلئے تاریخ ساز اقدام کا آغاز
May 03, 2024