لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا ہے امت کا رشتہ عقیدہ توحید وختم نبوت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔ افسوس ہے عالم اسلام کے حکمران اسرائیلی جارحیت پر خاموش ہیں۔ امن عالم کے نام نہاد ٹھیکیداروں اور مہذب ہونے کے دعویداروں نے بھی محض تماشائیوں کا کردار ادا کیا۔ حکمرانوں کے نہ سہی، امت کے دل تو فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ امت اپنے مظلوم، بے بس بھائیوں، بہنوں، بیٹیوںکے درد کو ہر لمحہ محسوس کرتی ہے۔ عالم اسلام کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھانی چاہئے۔
عالم اسلام مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھائے:میاں جمیل
May 03, 2024