مسلمانوں کے خلاف رکن پارلیمنٹ کے نفرت انگیز بیان کی مذمت کرتے ہیں: مسلم میئر لندن

May 03, 2024

 لندن(نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے کسی شہر کے پہلے مسلم میئر صادق خان نے اسلاموفوبیا اور مسلم دشمنی پر مبنی نفرت آمیز بیان پر رکن اسمبلی لی اینڈرسن پر کڑی تنقید کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ ٹوری پارٹی کے موجودہ رہنماؤں، اراکین پارلیمنٹ اور کابینہ کے وزراء کا مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیانات دینا انتہائی افسوسناک ہے۔ صادق خان نے کہا کہ اس قسم کے بیانات سے ملک میں اسلاموفوبیا کو فروغ ملے گا اور مسلمانوں پر پْرتشدد حملوں میں اضافہ ہوگا۔ یہ برطانیہ کی عظیم روایات اور حب الوطنی کے منافی بھی ہے۔ خیال رہے کہ رکن اسمبلی لی اینڈرسن کا ایک ریکارڈ شدہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انہیں یہ کہتے سنا گیا ہے کہ میئر صادق خان برطانیہ، اس کے ورثے اور اس کی ثقافت سے نفرت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں