سیکرٹری الیکشن کمشن آصف حسین کا استعفیٰ منظور، عمر حمید دوبارہ سیکرٹری تعینات

May 03, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان کے سیکرٹری سید آصف حسین نے استعفیٰ دے دیا  جس کے بعد الیکشن کمشن نے عمر حمید کو دوبارہ  سیکرٹری  الیکشن کمشن تعینات کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ عمر حمید نے خرابی طبیعت کی بنا پر 5 جنوری کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ عمر حمید سیکرٹری  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی رہ  چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سپیشل سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر حمید کو  سابقہ ریکارڈ  پر دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں