کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 900روپے کی کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر2 لاکھ 41 ہزار روپے پر آگئی۔ دس گرام سونے کے دام771روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ 6ہزار 619روپے رہ گئے۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے گھٹ کر 278.40 روپے رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 2 پیسے بڑھ کر 279.65 روپے ہو گیا۔ ادھر زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 13 ارب 31 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
سونا 900 روپے تولہ سستا، ڈالر قیمت میں ردوبدل، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے
May 03, 2024