ایران نے اسرائیل کی مدد کرنے پر امریکی، برطانوی شخصیات پر پابندی لگا دی 

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران نے اسرائیل کی مدد کرنے پر امریکی، برطانوی شخصیات اور کمپنیز پر پابندی لگا دی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق برطانوی وزیر دفاع، فوجی کمانڈر جیمس ہوکن ہل پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ بحیرہ احمر میں موجود برطانوی رائل نیوی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے پابندیوں کی نوعیت سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔ پابندیوں میں امریکی، برطانوی اسلحہ ساز اور آئل کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ پابندیوں میں امریکی فوجی کمانڈروں سمیت سات امریکی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...