پولیس افسر واہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والا ملزم ڈیفنس سے گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)سی آئی پولیس نے پولیس افسران واہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا ہے۔سی ٹی ڈی نے ملزم کو تفتیش کے لئینامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔بتایا جاتایے کہ سی آئی  اے پولیس نیخفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس افسران واہلکاروں کی ٹارگٹ  کلنگ اور زخمی کرنے والے ملزم عثمان خراسانی کو ڈیفنس کے علاقے کماہاں،الفلاح ٹاون سے گرفتار کیاہے۔زرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ملزم کوگرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ملزم ٹبی سٹی سمیت دیگر واقعات میں پولیس اہکاروں پر فائرنگ کرنے میں ملوث پایا گیاہے۔ملزم کے قبضے سے  ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل، گولیاں، دستانے اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔پولیس زرائع کے مطابق گرفتارحملہ آور نے بدھ کی ٹیکسالی کے علاقے میں پولیس اہلکار کو شہید کیا تھا۔ملزمان کو گرفتار کر کے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم عثمان خراسانی کے دوسرے بھائی کو گرفتاری  کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گرفتار ملزم سے گزشتہ رات پہنے گئے کپڑے اور  دستانے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزم عثمان خراسانی اور اس کا بھائی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔یاد رہے کہ چند روز کے دوران لاہور میں تین پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...