ایشیائی ترقیاتی بنک کے مشن کا ایف بی آر کا دورہ، افسروں سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن نے  فیڈرل بورڈ اف ریونیو ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا اورایف بی آر کے اْن افسران سے ملاقات کی جو ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام کے نفاذ میں معاونت کر رہے ہیں ۔اس مشن کی قیادت منیلا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر ڈائریکٹر طارق نیازی کررہے تھے اور اس میں پبلک سیکٹر مینجمنٹ کے سینئر ایکسپرٹ لائیسا تورا، ماہر معاشیات ثنا مسعود، ماہر معاشیات فرزانہ نوشاب شامل تھے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک مشن نے ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام کی کامیاب رولنگ ڈاون پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام کے سب پروگرام ون میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اورایف بی آر کی خصوصی کوششوں کی وجہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے حکومت پاکستان کو دسمبر 2023 میں تین سو ملین ڈالرمہیا کئے گئے ۔  اجلاس میں حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن پراجیکٹ میں تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق رائے ظاہر کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...