بلیغ الرحمن عمرہ کیلئے چلے گئے، ملک احمد قائم مقام گورنر، امریکی سفیر کی ملاقات

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان قائم مقام گورنر پنجاب جبکہ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی بن گئے، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس روانہ ہو گئے۔ گورنر پنجاب 8مئی کو ادائیگی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔  قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم (Donald Blome) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز (Kristin Hawkins) اور پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف نکولس کٹساکس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاک امریکا دیرینہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد کے اصولوں پر مبنی ہیں۔ دونوں ملکوں کے پارلیمانی وفود کے تبادلے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارت کے حجم کو بڑھانا چاہیے۔ لائیو سٹاک، تعلیم، صحت اور تجارتی شعبہ میں پاکستان اور امریکہ کو ایک دوسرے کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہیے۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...