لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے نااہلی کی شق ابھی موجود ہے اس میں توطریقہ کار طے ہونا تھا،عدالت نے استفسار کیا کیا سپریم کورٹ کے فیصلے کو سادہ اکثریت سے ختم کیا جاسکتا ہے، اٹارنی جنرل اہم نقاط پر معاونت کریں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا تاحیات نااہلی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ، اپیل کنندہ اظہر صدیق نے موقف اپنایا پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو پانچ سال کرکے ترمیم کی، رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی۔