فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع چیف جسٹس ہائیکورٹ نے سماعت کی

 لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر فریقین کو تیاری کیلئے 9 مئی  تک مہلت دیدی۔ عدالت نے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اگلے ہفتے تیاری کرکے آئیے گا، بار بار تاریخ دینا مناسب نہیں۔ عدالت کے استفسار پر سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ راولپنڈی، فیصل آباد، جہلم، لاہور سمیت پورے پنجاب میں کیس ہیں، درخواست گزار پیش نہیں ہوسکتا ہے، جس عدالت نے  سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ 36 کیس ایک بندے کیخلاف ہیں وہ کیا کرے؟۔ مجھے سمجھائیں وہ کیسے پیش ہوسکتا ہے؟۔ فواد چوہدری کے وکیل نے موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، پنجاب پولیس کی جانب سے درخواست گزار کو گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں پیشی کی اجازت دے، تمام کیسوں کے ضمانتی مچلکے ایک ہی عدالت میں جمع کرنے کا حکم دے، عدالت حفاظتی ضمانت سمیت تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی توسیع کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...