لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا عدالت نے پہلے بھی اسی طرح کے کیس میں فیصلہ دے رکھا ہے، استدعا ہے کیس دو رکنی بنچ کو منتقل کیا جائے، درخواست گزار نے موقف اپنایا الیکشن کی شفافیت میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کا کوئی کردار نہیں، دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے ، عام انتخابات میں بھی دفعہ 144 نافذ کیا گیا جسکے خلاف درخواست دائر کی، سنگل بنچ نے وہ درخواست مسترد کر دی تھی ، سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ، الیکشن ہونے کی وجہ سے دو رکنی بنچ نے عام انتخابات میں دفعہ 144 کے خلاف حکم نہیں دیا، ضمنی انتخابات میں دوبارہ دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جو بنیادی حقوق کے خلاف ہے ، عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے۔
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
May 03, 2024