نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ ٹنل کی انسپکشن کیلئے بند 

اسلام آباد(خبرنگار)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کو ہیڈ ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے گزشتہ روز بند کر د یا گیا ہے، تاکہ اس خرابی کا پتہ لگایا جاسکے جس کی وجہ سے تقریباایک ماہ قبل ہیڈ ریس ٹنل کے پریشر میں کمی واقع ہوئی تھی۔خرابی کی نشاندہی کے بعد پراجیکٹ کنسلٹنٹس اور بین الاقوامی ماہرین کی مشاورت سے بحالی کے کام شروع کرنے کے لئے ایک جامع پلان مرتب کیا جائے گاتفصیلات کے مطابق ہیڈ ریس ٹنل کے پریشر میں اچانک کمی 2  اپریل کو مشاہدے میں آئی تھی۔ پراجیکٹ کنسلٹنٹس کی مشاورت سے ہیڈ ریس ٹنل کی حفاظت کے پیش نظر 6اپریل سے پاور پلانٹ کو 530 میگاواٹ پر چلایا جارہا تھا، تاکہ ہیڈ ریس ٹنل کے پریشر میں کمی بیشی کو مانیٹرکیا جاسکے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کسی مسئلہ کے بغیر 29اپریل تک تقریبا530 میگاواٹ بجلی پیدا کرتا رہا، تاہم 29  اپریل کو تقریبا  رات 11 بجے ہیڈ ریس ٹنل کے پریشرمیں مزید تبدیلی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد پلانٹ سے بجلی کی پیداوار میں بتدریج کمی کی گئی، تا ہم ہیڈ ریس ٹنل کا پریشر حفاظتی حد پر برقرار نہ رہ سکا۔ نتیجتا ہیڈ ریس ٹنل اور پاور ہاس کی حفاظت کے پیش نظر پلانٹ کو گزشتہ روز صبح 6 بجے ہیڈ ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے بند کر دیا گیا۔ 48 کلو میٹر طویل ہیڈریس ٹنل سے پانی کے اخراج کیلئے پراجیکٹ کنسلٹنٹس کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی گئی۔  ڈی سینڈرز(De-sanders) کی فلشنگ کے لئے ڈیم سائٹ پر اِن ٹیک گیٹس کو بند کر دیا گیاہے۔ ساتھ ہی پاور ہاس کی جانب سے بھی پانی نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن