لاہور(کامرس رپورٹر) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن لاہور نے پنجاب حکومت کی جانب سے تندور مالکان کیخلاف جاری جرمانوں، پرچوں اور دکانوں کو سیل کرنے کے خلاف اور اعلان کردہ سرکاری نرخوں پر سادہ روٹی اور نان فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے 8مئی کو لاہور میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا اور کہا ہے سرکاری نرخوں پر سادہ روٹی اور نان فروخت نہیں کریں گے۔