پشاور ہائیکورٹ کا ارکان سے حلف نہ لینے پر وزیراعلیٰ، سپیکر خیبر پی کے اسمبلی سے جواب طلب

پشاور(آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کیخلاف دائر درخواست پر وزیراعلی خیبرپی کے علی امین گنڈاپور اور سپیکر خیبر پی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی سے جواب طلب کرلیا۔پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تفصیلی فیصلہ بھی آگیا اور 14دن بھی پورے ہو گئے ہیں لیکن منتخب ممبران سے حلف نہیں لیا گیا جس پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد حلف کیوں نہیں لیا؟بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور اور سپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...