مولانافضل الرحمن کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: رانا ثناء اللہ  

May 03, 2024

 اسلام آبا د(این این آئی)مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، بات کریں گے، ان سے احترام کارشتہ ہے، وہ ہمارے ساتھی رہے ہیں۔مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویومیںکراچی میں ہونے والے مولانا فضل الرحمن کے جلسے سے متعلق کہا کہ مولانا سے بات کریں گے، ماضی میں بھی ہوئی ہے، نوازشریف اور شہباز شریف سے ان کے ذاتی تعلقات ہیں۔رانا ثناء نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی بات سمجھنے اور اپنی بات سمجھانے کی کوشش کریں گے، معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کریں گے۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ جب تک سب سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے ، سیاسی عدم استحکام رہیگا، مولانا فضل الرحمٰن سے بات ہوتی رہی ہے اور ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہو تو بات کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں