شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر جنرل منیجر سوئی گیس شیخوپورہ سہیل اکرم کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے گیس چور ی میٹر ٹیمپرنگ کی مد میں 34 ڈومیسٹک صارفین کے گیس میٹر کاٹ دیئے جبکہ ایک فیک میٹر،ایک بائی پاس،او ر ایک ڈائریکٹ استعمال پکڑ کر متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر ادیئے ہیں ٹاسک فورس نے کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشن بھی چیک کیے ہیں مزید براں جنرل منیجر نے ڈی پی او سے گیس چوروں کی گرفتاری کیلئے خصوصی احکامات جاری کرنے کی اپیل بھی کی ہے جنرل منیجر سہیل اکرم نے کہا کہ گیس چوری قومی جرم ہے اس میں ملوث صارفین قوم اور ملک سے مخلص نہیں ہے ۔
گیس چوری میں ملوث عناصر ملک و قوم سے مخلص نہیں : سہیل اکرم
May 03, 2024