پاکستانی مہنگائی لاقانونیت کی چکی میں پس رہے ہیں:میاں علی بشیر 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ رجیم چینج سے لے کر اب تک ہینڈلرز بتا دیں کہ پاکستان کی اچھی بھلی چلتی ہوئی حکومت کو گھر بھیجنے سے کیا نفع حاصل ہوا غیور پاکستانی مہنگائی لاقانونیت کی چکی میں پس رہے ہیں اور موجودہ حکومت عوام کو طفل تسلیاں دینے کے سوا ابھی تک کوئی نفع نہیں پہنچا سکی، سابق وزیراعظم عمران خان نے جب مہنگائی بڑھ رہی تھی تو قوم کے سامنے اصل حقائق لمحہ بہ لمحہ رکھے لیکن موجودہ حکومت بجلی کے نرخوں میں چپ چاپ اضافہ کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن