حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے:ظفر اللہ واہلہ 

May 03, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وکنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے ضلعی نائب صدر چودھری ظفر اللہ واہلہ نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے پاکستان ایک بار پھر معاشی طور پر خوشحال ہوگا اور عوام کی زندگیوں میں بھی آسودگی آئے گی عوام سے جو وعدے کیے گئے ان کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے بہت جلد اس کے ثمرات بھی ملیں گے قائد نواز شریف کے خدمت کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے (ن) لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا اور عوام کے مسائل حل ہوئے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔

مزیدخبریں