گوجرانوالہ: فوڈ سیفٹی کی کارروائی، ناقص انڈے مٹھائی تلف ، مالک گرفتار  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)فوڈ سیفٹی ٹیم نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران ہیچری کے انڈے مٹھائی میں استعمال کرنیوالی بیکری پکڑ لی ، 2340انڈے اور 15کلو مٹھائی تلف ،مقدمہ درج، مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سوئی گیس روڈ پر واقع بیکری یونٹ کی چیکنگ کی تو ہیچری کے انڈے مٹھائیوں میں استعمال ہو رہے تھے جس پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے وہاں سے 2340 ٹوٹے اور ہیچری کے انڈے ،15کلو تیار مٹھائی اور کھلا رنگ بر آمد کرکے اسے تلف کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ پروسیسنگ ایریا اور مٹھائی میں زندہ اور مردہ مکھیوں کی بھرمار، مکسچر بنانے والی مشینیں زنگ آلود اور گندی بھی پائی گئیں۔عوام میں بیماریاں بانٹنے والے یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا کر موقع سے گرفتار کروادیا گیا۔ گندے ٹوٹے انڈے انتہائی کم داموں پر ہیچریوں سے خرید کر میٹھا زہر بنایا جارہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...