ریجنل پولیس آفیسر کا کمشنر کے ہمراہ تھانہ صدر حافظ آباد کا سرپرائز وزٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کمشنرنوید حیدر شیرازی کے ہمراہ تھانہ صدر حافظ آباد کا سرپرائز وزٹ کیا۔آر پی او نے فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ سے آج کے دن تھانہ میں آنے والے لوگوں کا ریکارڈ چیک کیا۔فرنٹ ڈیسک پر موجود شہری کی درخواست خود سنی۔ آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے تھانہ کی حوالات کو غیر قانونی حراست کے حوالے سے چیک کیا اور وہاں پر موجود قیدی سے اس کی قید اور جرم کے بارے میں دریافت کیا۔آر پی او نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق غیر قانونی حراست یا تشدد پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔آر پی او نے محرر روم، تھانہ کی صفائی اوراس کے احاطہ کو سکیورٹی کے حوالے سے بھی چیک کیا۔

ای پیپر دی نیشن