گوجرانوالہ:واسا ، 10 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں میں مبینہ گھپلے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)واسا میں تقریباً 10 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں میں مبینہ گھپلے'رات کی تاریکی میں بند کمرے میں افسران اور من پسند ٹھیکیداروں نے آپس میں بندر بانٹ کرلی' متاثرہ ٹھیکیداروں نے سول کورٹ سے سٹے آرڈر حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ واسا میں تقریباً 10 کروڑ روپے سے 27 ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے جاری ہونے تھے لیکن ٹینڈر جاری ہونے سے ایک دن قبل ہی واسا افسران نے چھٹی والیدن ٹھیکیداروں کے ہمراہ ہوٹل میں میٹنگ کی اور ٹھیکوں کی آپس میں تقسیم پر مشاورت کی گئی لیکن چند ٹھیکیداروں نے میرٹ پر ٹھیکے جاری کرنے کا مطالبہ کیا جس پر یہ میٹنگ منسوخ کرکے واسا افسران اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو لے کر رات کو واسا دفتر میں آ گئے اور رات کی تاریکی میں بند کمرے میں ٹھیکوں کی آدھے آدھے فارمولے کے تحت مبینہ طور پر بندر بانٹ کرلی گئی یعنی آدھے ٹھیکے واسا افسران کو دینے اور بقیہ آدھے دیگر ٹھیکیداروں میں پرچی ڈال کر دینے کا فارمولہ طے کرلیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن