حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) فہم القران کونسل پاکستان کے زیر اہتمام فہم القران کانفرنس زیر قیادت ولی عہد سیال شریف خواجہ نور الدین سیالوی اور زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹراکرم چشتی چیئرمین فہم القران کونسل پاکستان منعقد ہوئی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سیال پیر نور الدین سیالوی نے کہا کہ رسول اللہ نے قرآن کریم کو تھامنے کا حکم دیا ہے۔ ہمیں قران کریم سے وابستگی اختیار کرنی چاہئے۔قرآن ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔جس میں زندگی کے ہر گوشے میں ہمارے لئے راہنمائی موجود ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پیر اکرم نے کہاکہ قران کریم کی تفہیم سے ترقی کی منازل کو آسانی سے طے کیا جا سکتا ہے۔ہمارے ملکی اور بین الاقوامی مسائل کاحل قرآن میںموجود ہے۔
حافظ آباد:فہم القران کونسل پاکستان کے زیر اہتمام کانفرنس
May 03, 2024