تعلیم کے میدان میں ترقی کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: عبدالروف مغل 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر،سابق ایم پی اے حاجی عبدالروف مغل نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں ترقی کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ملک میں دو کروڑ سے زائدبچوں کا سکولوں سے باہر رہ کرتعلیم سے محروم رہ جانا انتہائی باعث تشویش اور بہت بڑا المیہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول کلیر صابری میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگی دور حکومت تعلیمی میدان میں بے شمار کام ہوا نئے کالجز ،سکولز قائم ہوئے اورپہلے سے موجود تعلیمی اداروں کو اپ گریڈکیا گیا تاکہ قوم کے نونہال تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں اور ملک و قوم کے لئے مفید شہری بن سکیں۔

ای پیپر دی نیشن