حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی: شازیہ فرید

May 03, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ایم این اے شازیہ فرید نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں  معیشت کی بحالی کے لیے سخت محنت جاری ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ حکومت کی محنت کی بدولت ملکی معیشت اپنے قدموں پر کھڑی ہو جائے گی اور ملک میں معاشی استحکام آئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و مذہبی رہنما ذکا الدین ملک کی قیادت میں اپنی رہائش پر مبارکباد دینے کے لیے آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز دن رات محنت کر کے ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں حکومت عوام کے ریلیف کے لیے آئندہ بھی ہر ممکن قدم اٹھائے گی ۔

مزیدخبریں