گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )جماعت رضائے مصطفی پاکستان اور جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام جامعہ قادریہ ملحقہ انوارالمساجد میں اس سال حج مبارک کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کی بہتر رہنمائی کیلئے حج و زیارت تربیتی نشست کا اہتمام کیاگیا ۔تربیتی نشست کی صدارت علامہ صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان نے کی نشست کی نظامت ونقابت کے فرائض ناظم جماعت مولانا حافظ محمد رفیق قادری اور صاحبزادہ حافظ محمد ابوبکر نے سر انجام دیئے۔تربیتی نشست سے صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی ، علامہ خالد حسن مجددی، علامہ ڈاکٹر محمد ابوبکر صدیق الازہری اور مولانا صاحبزادہ محمد غوث رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ فریضہ حج پر جانے ولے تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں اللہ تعالی آپ کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرما رہا ہے ۔ فرائض حج کی ادائیگی کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔