ہولی فیملی ہسپتال کا پرانا بلاک تزئین و آرائش کے بعد مکمل طور پر فعال

راولپنڈی(محبوب صابر /جنرل رپورٹر) راولپنڈ ی کے بڑے ہولی فیملی ہسپتال کے پرانے بلاک کو تزئین و آرائش کے بعد مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے جبکہ نئے بلاکوں میں ابھی کام جاری ہے جسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ہولی فیملی ہسپتال کو گزشتہ سال تزئین و آرائش کے کام کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا ، اب پرانے بلاکوں میں کام مکمل ہواتو وہاں پر گائنی، بچوں کے وارڈوں کو فعال کیا گیا ہے اس بلاک میں لیبارٹری، 5آ پریشن تھیٹر اور او پی ڈی میں کام شروع کیا گیا ہے جہاں پر 300کے قریب بیڈز ہیں جن کو مریضوں کیلئے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔نئے بلاکوں میں ابھی کام جاری ہے جس کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ہدایات جاری کی گئی ہیں، نئے بلاک مکمل ہونے سے ایمرجنسی کا شعبہ، وارڈوں کی ترزئین و آرائش کی جائے گی ان کو نئے انداز سے مرمت کیا جا رہا ہے جن کے مکمل ہونے سے وارڈوں میں بیڈز لگا دیئے جائیں گے، اور آپریشن تھیٹروں کو بھی دوبارہ فعال کیا جائے گا،  ایم آئی شعبہ کو بھی دوبارہ سے فعال کیا گیا ہے جہاں پر مختلف قسم کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں،شہریوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس بڑے ہسپتال کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ طبی سہولیات فراہم ہو سکیں کیونکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور بے نظیر بھوٹ شہید ہسپتال میں اس وقت مریضوں کا رش بڑھ چکا ہے جسے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن