فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ہارون الرشید 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر )الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی کے صدر ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم فلسطینی  مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جماعت اسلامی پاکستان کا ایک ایک کارکن الخدمت کا رضاکار بن کر عوام سے فلسطین فنڈ اکھٹا کر رہا ہے۔ الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی کی جانب سے فلسطین فنڈ میں چھ کروڑ روپے امداد کی مد میں مزید جمع ہوئے ہیں آج فلسطین فنڈ کی جمع شدہ رقم راولپنڈی کی عوام کی جانب سے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے پیش کر رہے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا ۔اس موقع پر جاوید اختر جنرل سیکرٹری الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی رانا ضیا اللہ فنانس سیکرٹری اور وسیم مجتبی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن