سگریٹ نوشی کے شکار بچوں کی ما ئوں کو بااختیار  ‘تمباکو مصنوعات پر ٹیکس بڑھائی جائے 

May 03, 2024

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) ار اکین پارلیمنٹ اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے سگریٹ نوشی کے شکار بچوں کی ما ئوں کو بااختیار بنانے اور تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کی تجویزدی ہے۔گزشتہ روز کمپئین فار ٹوبیکو فری کڈز ٹی اور عورت فاونڈیشن کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں خواتین ممبر پارلیمنٹ اور پالیسی سازوں شائستہ پرویز ملک، ہما چغتائی، سحر کامران، ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، ڈاکٹر شائستہ خان، شاہدہ اختر علی اور نعیمہ کشور خان جیسی نامور شخصیات سمیت اراکین قومی اسمبلی نے تمباکو نوشی کے اہم مسئلے کا مقابلہ کرنے کے لیے جامع نقطہ نظر کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی ۔  ڈاکٹر ماہین ملک، ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا نے تمباکو کے استعمال کے سنگین نتائج کا احاطہ کیا  ملک عمران احمد کنٹری ہیڈ نے تمباکو کی صنعت کے اثر و رسوخ کی طرف توجہ مبذول کرائی ۔تمام پارلیمنٹیرینز اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے تمباکو کے استعمال کو کم کرنے اور صحت عامہ کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس پالیسیوں کے لیے اے ایف کے مطالبے کی تا ئید کی  ۔

مزیدخبریں