کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں دھانگلی کارپٹ روڈ کی تعمیر میں تیزی،رواں ماہ میں ہی سڑک کے پہلے گیارہ کلومیڑ کو مکمل کرددیا جائے گا چوآخالصہ کے نالہ سریں پر پل کی تعمیر بھی جاری ہے ایس ڈی او مرزا محمد یاسین کے مطابق کلرسیداں سے چوآخالصہ تک سڑک کے بقایا کام کو مکمل کیا جا رہا ہے کنوہا،کسی جمعہ میں کام مکمل کرلیا گیا اگلے دوبار ایام میں بنک چوک شکر نال اور موہڑہ پھڈیال کے بقیہ کام کو مکمل کرکے چوآخالصہ پل سے موہڑہ لنگڑیال اور پیرحالی موڑ تک کارپٹ کو رواں ماہ میں ہی پہلے فیز کی گیارہ کلومیٹر سڑک کو مکمل کردیا جائے گا چواخالصہ پل پر بھی کام تیزی سے جاری ہے سڑک کے دوسرے گروپ کو بھٹہ چوہدری مرزا خان سے مزید پانچ کلومیٹر کارپٹ کا کام جاری ہے رواں ماہ کے آخر تک سولہ کلومیٹر سڑک کی تعمیر و توسیع کا کام مکمل کر لیا جائے گا جس سے نہ صرف چوآخالصہ کی یوسیز بلکہ آزاکشمیر کے علاقے ڈڈیال،کھٹاڑ ،سورکھی،پلاک،ناڑ،گل پور،اسلام گڑھ اور چک سواری کو بھی بہتر اور تیز رفتار سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
کلرسیداں دھانگلی کارپٹ روڈ کی تعمیر میں تیزی، گیارہ کلومیڑمکمل کرددیا جائے گا
May 03, 2024