مولانا عبدالستار نیازی عظیم مجاہد،حریت فکر کے علمبردار تھے،قاضی تجمل اختر

 فتح جنگ (نامہ نگار)تحریک پاکستان کے عظیم راہنماء فاتح تختہ دار تحریک ختم نبوت،غازی تحریک ناموس رسالت،تحریک نظام مصطفی کے روح رواں،وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ معروف سیاستدان عالم دین مجاہد ملت بطل حریت علامہ مولانا محمد عبدالستار خان نیازی ایک عظیم مجاہد اور حریت فکر کے علمبردار تھے وہ نظریہ پاکستان کے عظیم علمبردار اور ملک اسلامیہ کا سرمایہ تھے ان خیالات کا اظہار سنی علماء￿  کونسل فتح جنگ کے سرپرست اعلیٰ قاضی تجمل حسین اختر،صدر علامہ عامر عباس قریشی،جنرل سیکرٹری حافظ رفعت علی قادری،مفتی عرفان القادری،مفتی محمد عاصم مدنی،حافظ طارق محمود،صاحبزادہ بلال احمد جامی،علامہ شوکت محمود رضوی،قاضی طالب حسین،علامہ بشارت محمود قادری،مولانا اجمل رضا خان قادری،علامہ مولانا غلام مہر علی چشتی،مولانا مطیع الرضا،حافظ طاہر محمود قادری،قاری عابد حسین چشتی،مولانا عمران عطاری،قاری عابد منیر،حافظ عبدالرزاق،مولانا عثمان جیلانی،حافظ مظہر علی،مولانا دانش چشتی،مولانا مبشر الاسلام،حافظ احمد علی شوکت،مفتی احسن شعبان مدنی ودیگر نے علامہ عبدالستار خان نیازی کی برسی کے موقع پر ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔

ای پیپر دی نیشن