جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا انتہائی اہم اجلاس،جماعتی فعالیت کیلئے حتمی لائحہ عمل طے

May 03, 2024

مری (بیورو رپورٹ)جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا انتہائی اہم اجلاس امیر مولانا قاری سیف اللہ سیفی کی زیرصدارت جامعہ فاروق اعظم مری میں ہوا  ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری قاری نوید احمد عباسی ، جوائنٹ سیکرٹری مفتی عبداللہ سعید ، سیکرٹری اطلاعات مفتی ظفرالاسلام سیفی ، سالار ثنا اللہ عباسی ، امیر مری سٹی مولانا عامر عباسی ، امیر یوسی نمبل مفتی عزیز الرحمن عباسی ، فیصل وانی ، حافظ محمد علی ودیگر شریک ہو ئے  ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آمدہ جمعرات مور خہ نومئی بوقت صبح دس بجے جامعہ فاروق اعظم مری میں جے یو آئی مری کی جنرل کونسل مجلس عمومی  کا اجلاس ہوگا جسمیں جماعتی فعالیت کے لیے حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ نیز گذشتہ عید الفطر کی مناسبت سے عمومی اراکین وشرکائے اجلاس کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا جائے گا ۔ اجلاس میں مزید طے پایا کہ عاملہ میں مزید ذمہ داریوں کی نسبت سے مزید ذمہ داروں کا تقرر کرتے ہوئے یوسیز سطح کی باڈیز اور یونٹس کے قیام کے لیے فوری طور رابطہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مری بھر میں تمام جماعتی ذمہ داروں کو مربوط کرنے اور جماعتی فعالیت کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی ۔  امیر  قاری سیف اللہ سیفی نے اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام نظر یا تی ساتھیوں کو ازسرنو جوڑنا اور علما کو جے یو آئی کے پلیٹ فارم پر متحد کرنا تمام جماعتی ذمہ دار اپنا ہدف بنائیں ۔ جنرل سیکرٹری قاری نوید احمد عباسی نے کہا کہ ان شااللہ جماعتی آواز کو گھر گھر تک پہنچانے میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے گی ۔

مزیدخبریں