گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان کی سیاسی سماجی شخصیت راجہ طاہر اکبر کیانی نے کہا ہے کہ مزدورو ں کا عالمی دن نہ صرف محنت کشوں کی جدوجہد کی یاد دہانی ہے بلکہ معاشی ترقی میں ان کے کردار کا اعتراف بھی ہے۔ تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور دن یکم مئی ہے مزدور کے حقوق کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے یہ طبقہ ہماری ملکی اور علاقائی ترقی کا ضامن ہے وہ گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ رزق حلال کمانے کی خاطر مشقت اور محنت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی لوگ ملک کی معیشت اور تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت ووقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ ہم مزدور اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناکر ہی ترقیاتی اہداف حاصل کر سکتے ہیں ۔
مزدوروں کا عالمی دن محنت کشوں کی جدوجہد کی یاد دہانی، طاہر اکبر کیانی
May 03, 2024