کہو ٹہ (نامہ نگار) کہو ٹہ سے جوڑوں تاچو ک پنڈوری جانے والی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار راجہ مظہر آف دکھالی رہنما مسلم لیگ نون نے نمائندہ نواے وقت کو بیان دیتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ روڈ میں اتنے زیادہ گڑے پڑے ہوئے ہیں کہ گاڑیوں کا چلنا مشکل ہو گیا ہے روڈ اتنی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کہ اگر کسی مریض کو کہو ٹہ یا چوک پنڈوری یا کلر لے کر جانا پڑے تو مشکل بن جاتی ہے اس کی مرمت یا دوبارہ سڑک کی تعمیر کرنے کا کہا گیا مگر آج دن تک کسی نے اس طرف دیکھا تک نہیں اور نہ ہی اس بارے میں اہل علاقہ کو کوئی مثبت جواب دیا راجہ مظہر کا کہنا تھا کہ علاقے کی عوام کی طرف سے واضح پیغام دینا چاہتا ہوں اس روڈ کو دوبارہ تعمیر نہ کیا گیا یا اس کی مرمت نہ کی گئی تو ہم روڈ کو بلاک کر دیں گے اور جب تک ہمارامطالبہ پورا نہیں کیا جاتا ہم اس روڈ کو دوبارہ نہیں کھولیں گے ۔