حسن ابدال(نمائندہ نوائے وقت) خصوصی افراد کو معاشرے کا اچھا شہری بنانے کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا حکومتی سطح پر خصوصی افراد کے لیے مزید کاوشوں کی ضرورت ہے تاکہ ان کی زندگیوں کو اسان اور کامیاب بنایا جا سکے شعبہ تعلیم میں قانون سازی کی اشد ضرورت ہے تاکہ خصوصی بچوں کے لیے علیحدہ تعلیمی بورڈ اور نصاب بنایا جا سکے اللہ تعالی نے ان بچوں کو دوسروں کی نسبت زیادہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ضرورت اس بات کی ھے کہ ان پر خصوصی توجہ دے کران کو مایوسی سے نکال کر پر اعتماد بنایا جائے الف ویلفیئر سوسائٹی وا کینٹ میں کافی عرصے سے مخیر حضرات کے تعاون سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے مزید شہریوں کو بھی اگے بڑھ کر ان بچوں کا ہاتھ تھامنا چاہیے ان خیالات کا اظہار ینگ مسلم انکلوزو ایجوکیشن کی پرنسپل اور الف ویلفیر سوسائٹی کی فاونڈر رفعت یاسمین انور نے ایک روزہ فری REHAB اور میڈیکل کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حکومتی سطح پر خصوصی افراد کیلئے مزید کاوشوں کی ضرورت ہے، رفعت یاسمین
May 03, 2024