دومیل منڈی مویشیاں دومیل سیٹاہلی اڈا منتقل نہیں ہوگی ، ملک اعتبار

 مٹھیال (نامہ نگار)دومیل منڈی مویشیاں دومیل سیٹاہلی اڈا منتقل نہیں ہوگی منڈی منتقلی کی خبروں کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات بھی کی ہے حلقہ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ کسی کے ساتھ ذیادتی نہیں ہوگی دومیل منڈی مویشیاں دومیل گاؤں میں ہی اپنی جگہ پر قائم رہے گی ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی ملک اعتبار خان آف کھنڈا نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ دومیل اورگردونواح کی عوام کے حق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے دومیل منڈی مویشیاں عرصہ دراز سیدومیل اور گردونواح کے لوگوں کی معاشی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے میں کسی صورت حلقہ عوام کا معاشی استحصال نہیں ہونے دوں گا انشاء￿ اللہ دومیل منڈی مویشیاں اپنی جگہ پر ہی قائم رہے گی عوامی ایشوز پر سیاست کرنا ہمارا شیوہ نہیں ہمیشہ سیاسی مفاد کو پس پشت رکھ کر عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...