اسرائیلی درندگی تمام حدیں کراس کرچکی ہے، سید وصی عباس شاہ 

May 03, 2024

کھنڈہ (نامہ نگار) سا بق جنرل سیکرٹری فتح جنگ بار ایسوسی ایشن سید وصی عباس شاہ ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی درندگی تمام حدیں کراس کرچکی ہے 
انسانیت کی تذلیل کی انتہا ہوچکی فلسطین کی نازک صورتحال بالخصوص عالم اسلام اور بالعموم تمام انسانی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کے اس قتل عام کواگر نہ روکاگیا تو اسے سے پوری دنیا کا امن تباہ ہوجائے گا فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنا ہمارا مذہبی و اخلاقی فریضہ ہے,,نوائے وقت ,, سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صیہونی مظالم سے نفرت کے اظہارکیلئے اسرائیلی و قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ ضروری ہے تاکہ اس سے فلسطینی مظلوم مسلمان بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کااظہار ہوسکے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس خطہ میں پائیدار امن اور عوامی خوشحالی کیلیے غزہ میں قتل عام بند کروائے اور اپنا موثر کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں مستقل امن کیلیے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہوچکا ہیاسرائیل دنیا کو ایک نئی جنگ عظیم کی جانب دھکیل رہا ہے بے حس حکمران اور عالمی برادری اسرائیلی درندگی پر کب تک خاموش رہے گی انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں,جنگی جرائم اور نسل کشی کی روک تھام اس وقت اہم ترین عالمی مسئلہ ہے جسے جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں