ملک سہیل کمڑیال عوامی نمائندگی کا حق اداکر رہے ہیں،ملک جبار جباری  

May 03, 2024

کھنڈہ (ابرار حسین صابر)مسلم لیگ ن سٹی کے راہنما ملک جبار ا حمد جباری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک سہیل خا ن کمڑیال عوامی نمائندگی کا حق اداکر رہے ہیں حلقے کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہیں وہ ایک سچے کھرے اور حقیقی عوامی لیڈر ہیں ان کی قیادت میں ضلع بھر بالخصوص حلقہ این اے 50میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہونگے وہ عوامی مسائل کا بخوبی ادراک رکھتے اور ان کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نکی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے حلقے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ملک سہیل خان کمڑیال بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ان کی قیادت میں ضلع بھر میں مضبوط منظم اور عوامی سطح پر مقبول ترین جماعت بن چکی ہے وہ صاف شفاف کردار کے مالک سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور کارکنوں سے مسلسل رابطہ رکھتے ہیں لیگی کارکنوں کو اہمیت دینا ان کی خاصیت ہے دوستوں کو کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑتے مسلم لیگ ن کیلئے ان کی قربانیاں مثالی ہیں اپنے والد مرحوم ایم این اے ملک لعل خان کمڑیال کی خدمت کی سیاست اور روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں انھو ں نے کہا کہ ملک سہیل خان کمڑیال کو لیگی قیادت کا بھر پور اعتماد حاصل ہے وہ میاں برادران کے انتہائی با اعتماد ساتھیوں میں شامل ہیں یہی وجہ ہے ان کی بات کو قیادت اہمیت اور توجہ دیتی ہے ان شا اللہ ان کی قیادت میں حلقہ این اے 50ایک مثالی حلقہ بنے گا جہاں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات میسر ہونگی۔

مزیدخبریں