پنجاب میں فی الفور بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا جائے ، سرفراز افضل

   اڈیالہ (نا مہ نگار ) پنجاب میں فی الفور بلد یاتی انتخابات کا اعلان کیا جائے ،عوامی مسا ئل کیلئے عوام کو با اختیار بنا نا لا زم ہے ،ان خیا لا ت کا اظہار چوہدری سرفراز افضل سابق پارلیمانی سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف یونین کونسلوں کے کونسلر ز سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا کہ ممبر ان قومی و صوبائی اسمبلی کا کام قانون سازی ہے جبکہ بلدیاتی اداروں کاکام گلی ،نالی ،صحت جیسے ضروری معاملات کا حل یقینی بنانا ہے ،بہت افسوس کی بات ہے کہ باقی تین صوبوں میں تو بلدیاتی نمائندے اور حکومتیں موجود ہیں مگر ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں ایم ین ایز اور ایم پی ایز کی اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے بلدیاتی ادارے غیر فعال رکھے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن