فتح جنگ (عدیل افضل خان) پرائیویٹ تعلیمی ا دا ر ے شرح خواندگی کو بڑھانے اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اکبر میمو ر یل سیکنڈری سکول نے قلیل مدت میں تعلیمی میدان میں بہترین خدمات سرانجام دی ہیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل فتح جنگ کالج آف کامرس اینڈ سائنسز کے پرنسپل پروفیسر اشتیاق علی ندیم نے اکبر میموریل سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈپٹی ڈی ای اومیڈم سدرہ بتول،نو تعینات پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول ملال ملک محمد مسکین،ڈاکٹر انیس احمد نے بھی خطاب کیا تقریب میں سکول کے بچوں نے انتہائی خو بصور ت ٹیبلو،اور خاکے پیش کئے فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے خصوصی خاکہ پیش کر کے شرکاء کو رنجیدہ کردیا اس موقع پر اے ای اووقاص اعظم،سردار ظہیر خان صد کال،ڈاکٹر مبشر جا وید،صغیر جاوید،ریاض گکھڑ، حا جی ملک ظفر اقبال پٹواری،علامہ مقصود اعوان،ڈاکٹر مظہر ملک، عبدالجبا ر ہاشمی،طارق قادری،ملک رفا قت اعوان،عدنان خان واپڈہ،سید صغیر شاہ،فراز افضل واپڈا،بابو پرو یز ،سردار تصدق سمیت طلبہ و طا لبات کے والدین نے شرکت کی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے انھوں نے کہا کہ اکبر میموریل سکول نے انتہائی کم وقت میں بے شمار کامیابیاں سمیٹی ہیں تدریسی سٹاف کی محنت و لگن سے اس تعلیمی ادارے کا شمار بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے انھوں نے والدین سے گزارش کی کہ وہ سکول اساتذہ سے مسلسل رابطہ رکھیں اپنے بچوں کو وقت دیں ان کے ساتھ ان کی پڑھائی سے متعلق گفتگو کریں میڈم سدرہ بتو ل نے کہا کہ پروفیسر اشتیاق علی ندیم کی زیر سرپرستی ایف سی سی اور اکبر میموریل سکول معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں سینئر ہیڈ ماسٹر ملک محمد مسکین نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت کی بھی اشد ضروری ہے جس پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے پروفیسر اشتیا ق علی ندیم نے کہا کہ سوشل میڈیا کے منفی استعمال سے بچوں کو دور رکھنے کیلئے ان پر خاص نظر رکھنے کی ضرورت ہے ان کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے والدین اور اساتذہ کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔
پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی کو بڑھانے میں اہم کردار اد اکررہے ، پروفیسر اشتیاق
May 03, 2024