اسلام آباد( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) ممبرصوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے, مختلف شعبہ جات اوپی ڈی ،ایمر جنسی ،میل فی میل وارڈ ،لیبارٹری ،آپریشن تھیڑ،گائنی وارڈکا اچانک دورہ کیا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی موقع پر موجود مریضوں سے دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی اور سروس ڈیلیوری بارے ممیں استفسار کیا انہوں نے وارڈ میں زیر علاج مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا او ایچ کیو کے ایم ایس ڈآکٹر عابدہ پروین، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر جملہ اسٹاف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلق خدا کی خدمت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ٹی ایچ کیو کلرسیداں کے ڈآکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنے فرائض دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر انجام دے رہیں تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی کی تحصیلو ں سے بہت بہتر ہسپتال ہے ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اورہسپتال میں ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل سٹاف اور معاون سٹاف کی کمی کے بارے میں بتایا۔ راجہ صغیر احمد نے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم ،تحصیل ڈرگ ،اسپکٹر میڈیم مصباح نورین سرجن ڈاکٹر سیلم شہزاد گوندل ،،ڈآکٹر رقیہ کامران ،ڈاکٹر توقیر مقصود ڈاکٹر منزہ زبیر ، انسیزہ ڈاکٹر سیدہ سارہ ،سٹاف نرس ساجدہ کوثر میڈیکل سپلشسٹ ڈاکٹر حبہ جمیل، او ٹی ٹیکنشن نیسلان سے بھی ملاقات کی انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی بہترکارکردگی میں ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین کی انتھک کاوشیں شامل ہیں ۔
ممبرصوبائی اسمبلی راجہ صغیر کاٹی ایچ کیو ہسپتال کلر کا دورہ
May 03, 2024