تربیلا(نامہ نگار) مزدور ڈے کے حوالے سے کمپنی،یونین اور تربیلا ٹی 5 انتظامیہ کے تعاون سے پاک چائنہ کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ تربیلا ڈل کیمپ میں ایک شاندار و پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔جس میں چیف انجینئر T5 وسیم رضا،پراجیکٹ مینجر کنسلٹنٹ مارک گل، پراجیکٹ مینجر ربا سعدی، ڈائریکٹر الیکٹریکل ٹی 5 عزیز سومرو،ڈائریکٹر ٹی 5 فیصل حیات ،(PCCCL)کے حامد خان، عوامی لیبر یونین تربیلا توسیعی منصوبہ کے جنرل سیکرٹری اسلم عادل،صدر تربیلا پریس کلب غازی ملک فضل کریم، نائب صدر شیر سلطان کے علاوہ کارکنوں نے بڑی تعداد تقریب میں شرکت کی۔ کمپنی کی طرف کارکنوں کے لئے بڑے کھانے کا انتظام کیا گیا۔ تقریب سے PM مارک گل،چیف انجینئر و پی ڈی تربیلا 5 وسیم رضا،یونین کے جنرل سیکرٹری اسلم عادل اور کمپنی کے ایڈمن آفیسر حامد خان نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی منصوبہ کی بروقت تکمیل میں ورکرز کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ چائنہ ہمارا دوست ملک ہے۔ اور ہمارے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کر رہا ہے۔تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ کی بروقت تکمیل ہمارا ٹارگٹ ہے۔ مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے جی آر سی ،یونین اور کمپنی انتظامیہ سے مل کر حل کریں گے۔