جمہوری اقدار کے فروغ میں صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔گورنرسندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جمہوری اقدار کے فروغ میں صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔آزادی صحافت کے عالمی دن پر جاری کئے گئے پیغام میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے جو صحافی آئی ٹی کورس کرنا چاہتے ہیں، انہیں مفت سہولت دوں گا، کراچی کے ہر صحافی کے گھر کا ایک ایک فرد مفت آئی ٹی کورس کرنا چاہے تو داخلہ لے۔انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت جمہوریت کے استحکام کا اہم جزو ہے، جمہوری اقدار کے فروغ اور تسلسل میں صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں نے جمہوری روایات برقرارر کھنے کیلئے قربانیاں دی ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کی مضبوط آواز بھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن