اسلام آباد (نمایندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ان کے چیف میڈیا کوارڈینیٹر نذیر ڈھوکی کو پمز ہسپتال اسلام آباد سے گمبٹ ہسپتال سندھ منتقل کر دیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نذیر ڈھوکی کی شدید علالت کا نوٹس لیا تھا اور گزشتہ کئی روز سے وہ ان کی صحت کی صورتحال کے بارے میں معلومات لے رہے تھے، نذیر ڈھوکی کو کرونا اور نمونیاہوا تھا جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوئی، اور وہ پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تھے، بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر نذیر ڈھوکی کو پمز ہسپتال اسلام آباد سے گمبٹ ہسپتال منتقل کرنے کے لیے گمبٹ ہسپتال سے ڈاکٹر اور اسپیشل ایمبولینس بھجوائی گئی جس پر وہ روانہ کردیے گئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے انسانی حقوق سیل کے سربراہ فرحت اللہ بابر، دوستوں اصغر زرداری قربان حیدر، کیپٹن واصف،ڈاکٹر سیف الرحمان، امجد چودھری زمین خان، اور دیگر دوستوں نے اپنی نگرانی میں پمز ہاسپٹل سے گمبٹ ہاسپٹل سندھ کے لیے رخصت کیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی ہدایت پرچیف میڈیا کوارڈینیٹر نذیر ڈھوکی گمبٹ ہسپتال سندھ منتقل
May 03, 2024