لاہور( نوائے وقت رپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے خالد رحمن، سید وقاص جعفری، اظہر اقبال حسن، عثمان فاروق، سید فراست شاہ کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی مقرر کر دیا ہے اورنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ امیر جماعت کی زیرصدارت مشاورت میں تقسیم کار کے مطابق نائب ڈپٹیسیکرٹری بھی مقرر کردیئے گئے۔