راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان بکھرنے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے دائر درخواست کی سماعت 4مئی تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزار وکلا ارسلان احمد اور زیب فیاض ایڈووکیٹ نے عدالت میں نئی درخواست دائر کی جس مین کمشنر راولپنڈی کو اصالتا طلب کرنے کی استدعا کی گئی تھی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ تاریخ پر کمشنر کی جانب سے وکلات نامہ داخل کرانے کے ساتھ یہ جواب بھی دیا گیا کہ وہ الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کے سامنے جاری انکوائری میں پیش ہو رہے ہیں اس طرح اگر لیاقت چٹھہ باقی اداروں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں تو انہیں عدالت میں پیش ہونے پر بھی کوئی امر مانع نہیں ہو نا چاہئے تاکہ وہ حالیہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اپنے بیان کی وجوہات سے عدالت کو آگاہ کریں اس تناظر میں مقدمہ اندراج کی درخواست پر فیصلے کے لئے بھی ان کی اصالتا حاضری ضروری ہے تاکہ انصاف کے تقضے پورے کئے جا سکیں لہذا عدالت لیاقت چٹھہ کو آئندہ تاریخ پر اصالتا پیش ہونے کا حکم دے عدالت نے درخواست پر کاروائی کے لئے سماعت4مئی تک ملتوی کر دی۔
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست کی سماعت 4مئی تک ملتوی
May 03, 2024