پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

May 03, 2024 | 11:27

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔جمعہ کی صبح پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اضافے کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر آیا۔یاد رہے کہ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 70 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدخبریں