شمالی بلوچستان کی بنجر اور غیر آباد زمینوں پر کاشتکاری کا سلسلہ شروع

May 03, 2024 | 11:55

 گرین پاکستان اینیشیٹو ( GPI) کے تحت شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بنجر اور غیر آباد زمینوں پر کاشتکاری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے مقامی کسانوں میں کاشتکاری کیلئے آگاہی پیدا کی۔ تفصیلات کے  مطابق لوگوں کو سولر ٹیوب ویلز اور زراعی مشینری کے ساتھ ساتھ کھاد اور بیج فراہم کیے گئے،ان علاقوں میں 4600 ایکڑز کے رقبے پر کاشتکاری جاری یے جن میں سبی کے علاقوں کوٹ منڈائی/ ٹلی میں 2500 ایکڑز ، دکی 600 ایکڑز اور قلعہ سیف اللہ میں 1500 ایکڑز کا رقبہ زیر کاشت لایا جاچکا ہے۔اس رقبے پر اگائی جانے والی فصلوں میں گندم، کپاس، زیتون اور مختلف موسمیاتی سبزیاں شامل ہیں۔ اس سال مقامی کسانوں کو صرف گندم کی فصل سے سے تقریبا 220 میلین کی آمدن ہوئی۔مقامی عمائدین اور کسانوں نے پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آفواج پاکستان کی جانب سے ہمیں کاشتکاری کیلئے سہولیات فراہم کی گئیں۔مقامی کسان کا کہناہے کہ ہم پاک فوج اور ایف سی کے مشکور ہیں کیونکہ ہم اپنی زمیوں پر کاشتکاری کرنے کے قابل نہیں تھے۔ ہمیں سولر ٹیوب ویلز اور کھاد فراہم کی گئیں،پہلے لوگ یہاں سے نقل مکانی کرکے چلے گئے تھے لیکن اب واپس اپنے آبائی علاقوں میں آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کو ہمارا سلام ہے۔ان اقدامات سے جہاں ان علاقوں میں ترقی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے وہیں لوگوں کو روزگار ملنے سے خوشحالی آرہی ہے۔

مزیدخبریں