غزہ میں جان قربان کرنیوالے صحافی انسانیت کے ہیروز ہیں: وزیراعظم کا پیغام

May 03, 2024 | 12:28

آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد پریس عالمی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔اپنے بیان میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو اپنا کام کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں صحافیوں کو ڈر، خوف یا ہراسیت سے پاک ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافتی اخلاقیات کی پابندی کرے اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صحافت اور اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کے تحفظ کی دیوار اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے، دنیا بھر میں سچائی کی جنگ لڑنے والے صحافیوں، اہل قلم، کیمرہ مینوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو سلام، حریت فکر کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کوریج کے دوران جان قربان کرنے 

مزیدخبریں