ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے ایک اور نوجوان کی زندگی ختم کردی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ صوابی کے علاقے گدون چنئی میں پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکا پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران لڑکے سے گولی چلی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔واضح رہے ایسا ہی واقعہ سوات میں بھی پیش آ چکا ہے جہاں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان نے پستول لوڈ کرکے کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔